بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سماجی شخصیت ملک حاجی نور حسن پہوڑ 34 سال سروس کے بعد ریٹائر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے دفتری ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حاجی نور حسین پہوڑ نے 34 سالہ ملازمت کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی ۔ ان کے اعزاز میں اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپورتھل میں ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں نائب تحصیلداررانا محمد یوسف، ایچ سی اے سی آفس ملک محمد بخش نتھوکا، ملک محمد امتیاز آہیر ،ملک قیصرعباس اور ناصر حسین سمیت تحصیل آفس اور اے سی آفس نورپورتھل کے اہلکاران نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے ملک محمد بخش نتھوکا، ملک محمد امتیاز آہیر، قیصر عباس، ناصر محمود اور دیگر نے کہا کہ ملک حاجی نورحسین پہوڑ نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دیئے اور انہوں نے مثالی انداز میں ملازمت کی ۔ اہلکاران میں بھائی چارے کے فروغ، اجتماعی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ملک حاجی نورحدین پہوڑ نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ملک حاجی نورحسین پہوڑ نے عزت و وقار کے ساتھ نوکری کی۔ ان کی 34سالہ سروس کے بے لوث خدمت کے جذبےسے سرشار ہے۔ ان کی کبھی بھی کوئی انکوائری نہیں ہوئی ۔ اپنے آفیسرز کے ہمیشہ منظور رہے ہیں ۔ دوران تقریب کی تحصیل بھر کے اہلکاران نے ملک حاجی نورحسین پہوڑ کو تحفہ پیش کئے۔ اس موقع انہیں علاقہ تھل کی عزت اور وقار کی علامت پگڑی بھی بندھوائی گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے ملازم ملک حاجی نور حسین پہوڑنے اپنے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد پر جملہ آفیسرز اور تمام رفقاء ے کار کا اس عزت افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کی بے پایاں محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کروں گا ۔

اشتہار
Back to top button