بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکا پاک بھارت بات چیت کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا، نیڈ پرائس

امریکا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے  پریس بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا پاک بھارت بات چیت کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنےکے لیے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہترسرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددملےگی جب کہ ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیے  متحدہ اپوزیشن کا صدر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ
Back to top button