بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

5 اگست 2019 کا فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان ہاؤس کے لیے ہم نے جگہ فراہم کی ہے، بلوچستان پولیس میں آزاد کشمیر کے لوگ کام کرتے ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر پانچ سال پورے کریں گے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے بارے کرپشن کا کبھی کوئی الزام نہیں لگا، اگلی حکومتوں کا بجٹ پچھلی حکومتیں حذف کر جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سہرا تحریک انصاف کے سر ہے، میر پور ڈرائی پورٹ کا افتتاح بہت جلد کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کا ڈرائی پورٹ خوبصورت ترین بنائیں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی ہے، پچھلی حکومت میں احتساب بیورو آزاد کشمیر کو بنایا گیا لیکن اختیارات نہیں دئیے گئے۔

اشتہار
Back to top button