بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ ہو گیا

زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سے زائد سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔

    پاک بحریہ کے جہاز نصر پر ایک ہزار ٹن سے زائد سامان کراچی سے روانہ کر دیا گیا، امدادی جہازکی روانگی کےموقع پرترک قونصل جنرل جمال سنگو اورپاک بحریہ کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔امدادی سامان میں ہزاروں خیمے،کمبل، خشک راشن، ادویات، ملبوسات اورجنریٹرز شامل ہیں۔پاک بحریہ کی امدادی کھیپ کا جہاز 14 دن کے بحری سفرکے بعد مقررہ منزل پر پہنچے گا۔

    Back to top button