بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اٹلی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، لاشیں مل گئیں

ترکی سے اٹلی جانے والی غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی سفارتخانے نے 28 پاکستانیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار  تھے، 12 لاپتہ ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اطالوی حکام، میری ٹائم ایجسنیوں اور کلابریا میں پاکستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

Back to top button