بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راولپنڈی میں بسنت، بو کاٹا کے نعرے، پولیس کے چھاپے گرفتاریاں

راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، ایک جانب پتنگ بازی کے شوقین سارا دن بو کاٹے کے نعرے لگاتے رہے جبکہ دوسری جانب پولیس بھی پوری طرح متحرک نظر آئی اور مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گھروں کی چھتوں سے پتنگ اور ڈوریں قبضے میں لیکر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں ڈولفن فورسز کے اہلکاروں نے مختلف گالیوں میں چھاپے مارے اور کئی افراد کو حرات میں لے لیا، حراست میں لئے گئے زیادہ تر کم عمر بچے تھے، جنہیں ڈولفن فورسز کے اہلکار موٹر سائیکلوں پر بٹھا کر تھانے لے گئے، کئی جگہوں پر ڈولفن فورس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے بعد مزید نفری بھی طلب کی گئی اور لاکھوں روپے کی پتنگیں ڈوریں ضبط کرتے ہوئے کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  پنجاب ٹیچرزیونین رجسٹرڈ خوشاب نے ہمیشہ اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے لیے جدوجہد کی، عہدیداران
Back to top button