بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان پر طنزکرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔ملتان میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو  رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ لےگا ، جو جرائم کیے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا ثنااللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قیدکاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، یہ  دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکالا گیا، پانامہ کیس میں ہفتہ میں پانچ دن پیشی پر ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار عدالت  جاتے، دوسری طرف اقامہ نہیں ہیرے اور فارن فنڈنگ ہے، ناجائز  پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بدنام زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی،  سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔

Back to top button