بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

شہداء محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی برسی پر 9 اور 10 فروری کو وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت پسند رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر اور نمائندہ عبدالمجید لون نے مشترکہ معروف کشمیری شہداء محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر نو اور گیارہ فروری کو پوری وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔عبدالصمد انقلابی کے ترجمان کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس شاخ آزادکشمیر چپٹر کے محبوس عبدالصمد انقلابی کے نمائندہ اور حریت رہنما اسلام آباد پاکستان میں مقیم عبدالمجید لون نے اسلام آباد پاکستان میں اور ترجمان محمد عمیر نے سرینگر میں اقوام عالم اور میڈیا کے نام جاری ایک تحریری بیان میں کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی جدوجہد اور شہادت تاریخ کشمیر کا تابناک باب ہے ۔ بھارت نے ان دونوں رہنماوں کو نہ صرف نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میتوں کو بھی وہیں دفن کرکے آج تک قید میں رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان عظیم الشان شہداء کی شجاعت اور قربانی ملت کشمیر کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ کشمیری حریت پسند اپنے ان شہداء کی قربانیوں اور جدوجہد کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کر سکتے۔

اشتہار
Back to top button