بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوستی، تعاون اور مختلف شعبوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے محمد بن زاید النہیان نے آج پاکستان کا سرکاری دورہ کرنا تھا۔

قبل ازیں، وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ان کا استقبال کریں گے۔

مزید کہا گیا تھا کہ مطابق شیخ محمد بن زید النہیان کو جے ایف- 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ایئر بیس پہنچایا جائے گا، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم ارکان معزز مہمان کا ایئر بیس پر استقبال کریں گے۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ شیخ محمد بن زید النہیان کو افواج پاکستان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے  سال نو پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد
Back to top button