بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا کا گورنمنٹ سکینڈری سکول فار ڈیف خوشاب کا وزٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ڈاکٹر محمد زبیر شاہ نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول فارڈیف خوشاب کا خصوصی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جاکر تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور خصوصی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے ادارے کی طرف سے عملی اقدامات کو زبردست سراہا ۔اس موقع پر پرنسپل عنایت اللہ خان نیازی نے ڈائریکٹر اے آئی او یو ڈاکٹر محمد زبیر شاہ کو نصابی اور ہم نصابی حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔ ڈاکٹرمحمد زبیر شاہ نے پرنسپل عنایت اللہ خان نیازی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور حکومتی سطح پر سپیشل ایجوکیشن کے انسٹیٹیوٹس کی تعمیر و ترقی کے لئے مستحسن قدامات قابل صد ستائش ہیں۔

اشتہار
Back to top button