بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محکمہ لائیو سٹاک خوشاب کی جانب سے جانوروں کی بیماری لمپی سکن کے علا ج معا لجہ کیلئے ویکسین لگا نے کا با قا عدہ آغاز

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ لائیو سٹاک خوشاب کی جانب سے جانوروں کی بیماری لمپی سکن کے علا ج معا لجہ کیلئے ویکسین لگا نے کا با قا عدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خوشاب کے آ فس وا قع زمان کالونی جوہرآباد میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا۔فیتہ کاٹ کر تقریب کاافتتا ح کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر بخشیش حید ر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد وسیم عباس نے وہاں موجود جانوروں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے۔

تقر یب میں ڈاکٹر محمد وسیم عباس نے بتا یا کہ یہ ویکسین جانوروں کو مفت لگائی جارہی ہے اس لئے تمام کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے قیمتی جانوروں کی حفا ظت کیلئے ویکسی نیٹر ز کے ساتھ تعاون کریں۔محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیموں /ویکسی نیٹرز سے جانوروں کو ویکسین لگوا کر اس مو ذی مرض سے بچائیں۔

Back to top button