علاقائی
تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہید کانسٹیبل عامر اعجاز کے والدین سے ملاقات
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر ملک فہد بلال جبہانہ نے تھانہ شاہ پور صدر کے 2019 میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عامر اعجاز شہید کے گھر شہید کانسٹیبل کے والدین سے ملاقات کی۔انہوں نے اظہارِہمدردی کرتے ہوٸے پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ملک فہدبلال جبہانہ نے کہا کہ انشااللّٰہ شہید کی قربانی راٸگاں نہیں جاٸے گی۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز ایس ایچ او ملک فہد جبھانہ کا تعلق تحصیل نورپورتھل سے ہے۔ موصوف جبھانہ فیملی کے قابل فخر سپوت ہیں۔ وہ اپنےفرائض منصبی کی بجاآوری کےلیے ہمیشہ بھرپورکوشاں رہتے ہیں۔