روایتی سالانہ میلہ ’’جشن خوشاب‘‘ نہایت جوش و جذبہ سے منایا جائیگا، ڈاکٹر حسان طارق
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب ڈاکٹر حسان طارق نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کا روائتی سالا نہ میلہ ”جشن خوشاب ”اس سال نہایت جوش و جذبہ سے منا یا جا ئیگا۔جس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔میلہ حتمی تاریخ کا اعلا ن چند روز میں کر دیا جائیگا۔اس سلسلہ میں ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلا س کی صدارت اے ڈی سی (آ ر) خوشاب ڈاکٹر حسان طارق نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز اشفاق رسول،خیضران علی،سی او بلدیہ خوشاب حراء جاوید بلوچ ،چیف ایگزیکٹو آ فیسر ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب احسان احمد،ڈی او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ کے علاوہ پولیس،سکیو رٹی،ایگریکلچر،اریگیشن،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،پبلک ہیلتھ،ہائی ویز،لوکل گورنمنٹ اور دیگر اداروں کے افسران اور نما ئندگان شریک تھے۔صدر اجلاس نے جشن خو شاب کے بارے تمام محکموں کو ذمہ داریاں سونپی اور اس پروگرام کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر،کو آرڈ) خیضراں علی کو ہدایت کی کہ وہ تمام محکموں کو دی گئی ذمہ داریوں پر فوکس کریں۔اگر کسی بھی محکمہ کو کوئی ایشو ہو تو وہ فوکل پرسن کے نوٹس میں لائیں۔صدر اجلاس نے جشن خوشاب کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے آئیندہ اجلاس کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔