بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں سینیئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ  5 جنوری کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جس کے مطابق لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیشل جےآئی ٹی سے ارشدشریف قتل کی پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

Back to top button