سپریم کورٹ میں سینیئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جس کے مطابق لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیشل جےآئی ٹی سے ارشدشریف قتل کی پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔