بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایران میں مخلوط پارٹی میں شرکت کرنے والے فٹ بال کھلاڑی گرفتار

ایرانی حکام نے تہران کے مشرقی علاقے میں ایک مخلوط پارٹی میں شرکت کرنے والے فٹ بال کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی گرفتاری کی خبر کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا لیکن ان پلیئرز کی شناخت اور ان کی ٹھیک تعداد کا ذکر نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا کہ تہران کے ایک ممتاز فٹ بال کلب کے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو ہفتے کی رات دماوند شہر میں ہونے والی ایک مخلوط پارٹی میں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گرفتار کھلاڑیوں میں سے کچھ کی حالت شراب نوشی کی وجہ سے غیر تھی۔ایرانی قانون صرف غیر مسلموں کو مذہبی مقاصد کے لیے شراب پینے کی اجازت دیتا ہے، ملک میں جنس مخالف کے ساتھ رقص کرنا ممنوع ہے۔

Back to top button