پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں اجلاس کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں گزشتہ سال 2022 کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کو گزشتہ سال 2022میں 86197ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 19733 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ باقی غیر ضروری،بے جا اور ڈسٹربنگ کالزتھیں گزشتہ سال میں 2873 روڈٹریفک کے حادثات، 13939میڈیکل کی ایمرجنسیز، 225آتشزدگی کے واقعات،459کرائم کے واقعات، 8 ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور 2226دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ سال میں ریسکیو عملہ نے 3095 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی جبکہ17545 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ سال 2022 کے اختتام تک بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 4190 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بحفاظت منتقل کیا گیا انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ متاثرین کو بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہیلپ لائن پر غیر ضروری،بے جا اور ڈسٹربنگ کالز سے اجتناب کریں اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔