بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صرف حج و عمرہ ادا کرنے والے ہی پاکستانی آب زم زم ساتھ لاسکتے ہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی وزارت حج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک مرتبہ پھر تمام ائیرلائنوں جو پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرتی ہیں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے۔

Back to top button