آر پی او سرگودھا کا کانسٹیبل کی بیٹی کی میڈیکل کالج فیس پولیس ویلفیئر سے ادا کرنے کا حکم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق اظہر اکرم آر پی او سرگودھا کی ہدایت پر اسدالرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی جانب سے ضلع بھر میں وائرلیس کال چلوائی گئی کہ جو بھی افسر و جوان اپنے کسی بھی مسئلہ کے سلسلہ میں پیش ہونا چاہتا ہے وہ معرفت او ایس آئی پیش ہو سکتا ہے جس پر ایک ہیڈ کانسٹیبل اور تین کنسٹیبل بغرض تبادلہ پیش ہوئے۔ ڈی پی او خوشاب نے ان کی درخواست پر تبادلہ کے احکامات جاری کیے جبکہ ایک کانسٹیبل جس کی بیٹی کا فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ ہوا جس کی رجسٹریشن فیس اور ہوسٹل فیس کے لیے پیسے نہ تھے جس پر ڈی پی او خوشاب نے کانسٹیبل کی بیٹی کی قابلیت کی تعریف کی اور فورا پولیس ویلفیئر سے فیس ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسدالرحمان ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور ایک سربراہ کی حیثیت سے تمام جوانوں کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق پولیس ویلفیئر کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔