نوشہرہ میں جائیداد تنازع پر پانچ افراد قتل، مردان میں ماں ، بیٹا اور بیٹی گھر میں فائرنگ سے مارے گئے
نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ڈی پی و عمر خطان کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 فراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں جب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب مردان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ماں، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا ڈکیتی کی کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔