بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں کالعدم تنظیموں کے 12 افراد گرفتار

سی ٹی ڈی کی اہم کارروائیاں ، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 12 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والوں میں گرفتار افراد میں محمد عارف ، ذاکر اللہ، خرم علی ، اویس خان ، اکمل شہباز ،جنت خان، جلات خان ، عرفان خان ،جاوید خان ، بصیر خان ولد دلبر خان ، آدم خان اور ذاہد خان شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد الیکٹریک سوئچ ، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 8 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹیلی جینس بیسڈ 373 آپریشنزکیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 17,001 افراد کو چیک کیا گیا، جن میں سے 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 54 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔

Back to top button