بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وفاقی محکموں کیخلاف عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفا قی محتسب کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان نے کیمپ آفس وفا قی محتسب بمقام ضلع کونسل خوشاب میں وفا قی محکموں کے خلاف عوامی شکا یات کے ازالہ کیلئے ایک کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں فیسکو،سوئی گیس،پاسپورٹ،ای او آ ئی بی،نادرا اور پاکستان بیت المال کے افسران موجود تھے۔کھلی کچہری میں رجسٹر ڈ کیسز کی سما عت کی گئی۔جن میں سے بیشتر شکایات کا موقع پرہی ازالہ کرایا گیا۔کھلی کچہری میں کنسلٹنٹ مشتا ق احمد اعوان نے کہا کہ عوامی شکایات کی سماعت کرنے اور ان کے ازالہ کیلئے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کااحکامات کی ہر صورت تکمیل کی جارہی ہے اور عوام کو بلا تا خیر ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے کسی بھی وفا قی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے حسب معمول کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

اشتہار
Back to top button