بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ڈھمک تھل کے نوجوان ملک رضی عباس اعوان نے چائنیز زبان کا کورس امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور ہونہار سپوت کا منفرد اعزاز ، ڈھمک تھل کے نوجوان ملک رضی عباس اعوان نے چائنیز زبان کا کورس امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا ، عوامی ،سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ تحصیل نورپورتھل کے گاؤں ڈھمک سے تعلق رکھنے والے قابل فخر سپوت ملک رضی عباس اعوان نے نیشنل یونیورسٹی فار ماڈرن لینگویجز سے چائنیز زبان کا کورس امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے چائنیز زبان سیکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ عوامی جمہوریہ چین، اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کا مخلص ترین دوست ہے ،جو زندگی کے تمام شعبوں میں وطن عزیز مادر گیتی پاکستان کی مخلصانہ مدد کرتا چلاآ رہا ہے اور بین الاقوامی محاذ پر مسئلہ ءکشمیر سمیت دیگر ضروری امور و معاملات میں پاکستان کا کھل کرساتھ دیتا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک رضی عباس اعوان نے ماسٹر ڈگری کے حصول کے بعد نمل یونیورسٹی سے چائنیز زبان کے کورس میں 78 فیصد نمبر کےساتھ اے گریڈ حاصل کیا ۔ وہ نیشنل بینک آف پاکستان سرگودھا ڈویژن کے سینئر آفیسر ملک حاجی مبشر علی اعوان کے کزن ہیں اور ان دنوں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ۔

اشتہار
Back to top button