رائو محمد اکبر ساقی انچارج ویئر ہائوس خوشاب نامزد، نوٹیفکیشن جاری
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بولا کے ٹیچر رائو محمد اکبر ساقی کو انچارج وئیر ہاوس خوشاب نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ تعلیمی حلقوں نے راومحمد اکبر ساقی کی نامزدگی کا خیرمقدم کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ حسب سابق وئیر ہاوس خوشاب کے معاملات کے حوالے سے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے حکام کی طرف سے انہیں وقتاً فوقتاً اس قسم کی محکمانہ ذمہ داریاں تفویض کی جاتی رہی ہیں جنہیں انہوں نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیاہے۔ راومحمد اکبر ساقی کی محکمہء تعلیم کے لیے ایسی خدمات کو تعلیمی حلقوں کی طرف سے لائق تحسین قرار دیاگیا ہے۔ موصوف خوش اخلاق، پرخلوص ، پروقار ، ملنسار ، ہردلعزیز اور بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے مالک ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں میں عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ دریں اثناء راومحمد اکبر ساقی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ وئیر ہاوس خوشاب کے انچارج کی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا تہ دل سے مشکورہوں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان ذمہ داریوں سے حسب سابق عہدہ براء ہونے کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔