بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راجہ ظفر سعید ستی وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب مری منتخب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سینئر صحافی راجہ ظفر سعید ستی بطور وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب مری منتخب ۔ عوامی سماجی ،صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ راجہ ظفر سعید ستی کا شمار سینئر جرنلسٹس میں ہوتا ہے ۔ وہ مخلص، ملنسار، پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کے عوامی ،سماجی ،صحافتی اور ادبی حلقوں نے راجہ ظفر سعید ستی کو ڈسٹرکٹ پریس کلب مری کا وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ضلع مری کی صحافی برادری کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے ۔

اشتہار
Back to top button