بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ، تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے شکست دے دی۔تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی۔فرانس پہلے ہی ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا تھا۔گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

گروپ سی  میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0۔2 سے شکست دی۔ارجنٹینا کی جانب سے الیسٹر نے47 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد ایلواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔ ارجنٹینا نے پولینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔گروپ سی کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔میکسیکو فتح کے باوجود راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے میں ناکام رہا جبکہ سعودی عرب کا بھی میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔گروپ میچز کے اختتام پر گروپ سی میں ارجنٹینا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ پولینڈ اور میکسیکو 4،4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پولینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

Back to top button