بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

فیصل آباد میں ساڑھے 6 ارب روپے کی لاگت سے رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظور


فیصل آباد میں ساڑھے 6 ارب روپے کی لاگت سے رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا.پنجاب حکومت نے اس کیلئے فنڈز کے اجرائکی منظوری دیدی ہے اور منصوبے کیلئے ابتدائی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رنگ روڈ کی کل لمبائی 97 کلومیٹرتجویز کی گئی ہے۔ جس میں کھرڑیانوالہ سے مکوانہ روڈ13.86 کلومیٹر،مکوآنہ بائی پاس چوک تاروشن والا بائی پاس تک روڈ18.6 کلو میٹر،روشن والا بائی پاس تا سدھار بائی پاس چوک تک روڈ 13.2 کلومیٹر،سدھار بائی پاس چوک تانڑوالا بائی پاس تک روڈ 11.87 کلومیٹر، امین پورچوک تا سرگودھا روڈ بائی پاس روڈ 12.91 کلو میٹر،سرگودھاروڈتاملت روڈ 6.14 کلو میٹر اور ملت روڑ تا شیخوپورہ روڈ تک 17.23 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق سڑک جہاں پہلے سے موجود وہاں اس کو دو رویہ کیا جائے گا.جبکہ جہاں سڑک پہلے سے موجود نہیں ہے اس کیلئے زمین حاصل کرکے سڑک تعمیر کی جائے گی، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے منصوبے کو رواں برس کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رکھا ہے اور اس کی ٹینڈرنگ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Back to top button