بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خصوصی بچوں کی سکریننگ، ادویات بھی فراہم کی گئیں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ھیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ھدایت پر خصوصی بچوں کی سکریننگ کے لئے ڈاکٹر امان اللہ قاضی چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی خوشاب اور ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال جوھرآباد ، ڈی ایچ کیو ھسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ڈسٹرکٹ سکریننگ ٹیم نے سپیشل چلڈرن سکول نوشھرہ میں 58 بچوں کی سکرییننگ کی اور ان کو ادویات بھی فراھم کیں۔ ڈسٹرکٹ سکریننگ ٹیم میں ڈاکٹر راشد بلال ای این ٹی سپیشلسٹ، ڈاکٹر سعدیہ حیات چائلد سپیشلسٹ ،ڈاکٹر فرحان ڈینٹل سرجن،ڈاکٹر آئی سپیشلسٹ، عمر شھزاد ھیلتھ & نیوٹریشن آفیسر، سپیچ ھیراپسٹ،آڈیالوجسٹ،سائیکالوجسٹ نوید اقبال ناصر , عابد خان اوپٹو میٹرسٹ اور عبدالجبار ڈینٹل اسسٹنٹ شامل تھے۔محمد عدنان پرنسپل سپیشل چلڈرن سکول اور الفت حسین نے بہترین انداز میں کیمپ کا انتظام کروایا۔ عمرشھزاد ھیلتھ &نیوٹریشن آفیسر نے تمام سکریننگ کے مراحل کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ جس میں آن لائن رجسٹریشن اور ریکارڈ کیپنگ بھی شامل ھے

اشتہار
Back to top button