بین الاقوامی
دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق
ایران کے صوبے خوزستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ جنوب مغربی شہر ایذہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے شہر کی مصروف ترین مارکیٹ میں شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس میں 15 افراد جان سے گئے تھے۔