بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فائنل کیلئے وزیراعظم کا ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا ‘ٹیم پاکستان، آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے’۔

شہباز شریف نے لکھا ‘خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین گیم کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے’۔ساتھ ہی وزیر اعظم پاکستان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Back to top button