بگھور گروپ کا مشن علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت اور تھل کی تعمیروترقی ہے، ملک گل داد خان بگھور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)بگھور گروپ کا مشن علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت اور تھل کی تعمیروترقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گروپ کے سینئر رہنماوں ملک گل داد خان بگھور، سردار ملک عبدالقیوم بگھور اور انجینئر ملک ندیم بگھور نے معروف سماجی شخصیت ملک تنویر آہیر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں معروف سماجی شخصیات پیر سید فیض عباس، سید موج دریا شاہ ،ملک فیصل قطبی ٹوانہ ، ملک نعمان قطبی ٹوانہ ، سید تصور عباس، ملک حسن جوئیہ، ملک نسیم اہیر، ملک اجمل آہیر سید فضل عباس، تقی رضا آہیر، ملک اشفاق آہیر، سردار قیس رضا خان بلوچ، سید اسد عباس شاہ، رانا محمد رمضان ،ملک عنصر جوئیہ ، ملک نصر آہیر، ملک سلیم عباس آہیر اور ملک احسن آہیر سمیت دیگر متعدد سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بگھور گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ انشاءاللہ بگھور گروپ ایکس چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس انجینئرملک گل اصغر خان بگھور کی زیرسرپرستی سماجی بہبود لئے ہرگز کوئی سر اٹھا نہیں رکھے گا۔ قبل ازیں بگھورگروپ کے رہنماؤں کی آمدپر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔