بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے مینار نور ہیں، حافظ سعد حسین رضوی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے مینار نور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزرگان دین حضرت خواجہ گل حسن، حضرت خواجہ عبد الغفور اور حضرت خواجہ عبدالحمید ارشد کے سالانہ عرس کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد افتخار الحسن سجادہ نشیں آستانہء عالیہ سواگ شریف نے کی۔ پیر سید صاحبزادہ عبد الحلیم سجادہ نشیں آستانہ عالیہ مرشد آباد شریف، پیر سید توقیر الحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آباد شریف سمیت علمائے کرام اور مشائخ عظام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے دین متین کی ترویج کے لیے بزرگان دین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ قبل ازیں مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی کشمیر چوک نور پور تھل آمد پر ٹی ایل پی سرگودھا ڈویژن کے نائب امیر علامہ شیر محمد سیالوی، ٹی ایل پی ضلع خوشاب اور تحصیل نور پور تھل کے عہدیداران محمد عدنان قادری، محمد شفیع نظامی، شیخحافظ انعام الرحیم، قاری اسد اللہ خان نیازی اور قاری محمد نصیر سیالوی سمیت ٹی ایل پی کے ورکرز کی کثیر تعداد نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔

مزید پڑھیے  امریکی جنرل ایرک کوریلا کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف سے ملاقات، یادگار شہدا پر پھول رکھے
Back to top button