بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد میں بھی عالمی یوم بصارت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں عالمی یوم بصارت کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ ایم پی اے میڈم ساجدہ آہیر اور اے ڈی سی (آر) خوشاب نوید احمد نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے کی۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کی زیرنگرانی منعقد ہونے والی اس تقریب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہاگیا۔ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈاکٹر اقبال جاوید نے آنکھوں کے پراجیکٹ این ایس آر پی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

کنٹری مینیجر ایف ایچ ایف نے ڈسٹرکٹ اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے شاندار انعقاد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایم پی اے ساجدہ آہیراور اے ڈی سی آر نوید احمد نے پراجیکٹ ٹیم اور ایف ایچ ایف کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں عالمی یوم بصارت کے حوالے سے ایک واک کا بھی انعقاد کیاگیا ۔ تقریب اور واک میں ڈی ایچ اوخوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات، پارلیمنٹرین کے نمائندے فضل جلیل، الفت خان بلوچ، راجہ واجد جنجوعہ ایم پی اے ساجدہ آہیر پراجیکٹ آفیسر حسن رضا کنسلٹنٹ اے ایم ایس، ڈی ایم ایس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button