بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی اور  حساس اداروں نے سوات میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک  کر دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد مارے گئے بلکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کے حوالےسے مزید بتایا کہ مارا گیا ایک دہشتگرد افغانستان سے دیسی ساختہ بم بنانے کے تربیت حاصل کر کے آیا تھا۔

Back to top button