بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی

امریکا نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے جنسی زیادتی کو تیزی سے بڑھتا ہوا جرم قرار دیا ہے۔

سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔انتباہ میں کہا گیا کہ سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر پر دہشتگردانہ حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکی حکومت نے مشرقی مہاراشٹرا، شمالی تلنگانہ اور مغربی بنگال میں اپنے شہریوں کو ہنگامی سروسز کی فراہمی بھی محدود کر دی ہے۔امریکا کے سرکاری عہدیداران کو بھی ان علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

Back to top button