بین الاقوامی
ملکہ برطانیہ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کیا۔
برطانیہ کا ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آج برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔