بین الاقوامی
بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک
ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ویتنامی وزارت سکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔