بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلہ سے 8 افراد جاں بحق

افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں رات گئے 5 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کنڑ، لغمان، ننگر ہار اور کابل میں محسوس کیے گئے۔افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Back to top button