بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قوم آج نماز جمعہ میں بارشوں کے تھمنے کیلئے خصوصی دعائیں کرے، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپیل کی ہے کہ  آج  بروز جمعہ پوری قوم نماز جمعہ کے بعد حالیہ بارشوں کے تھمنے کیلئے خصوصی دعائیں کرے۔ قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ چیرمین سیںٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بے شمار قیمتی جانیں اور مالی و جانی نقصانات ہوئے۔ چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے صوبہ بلوچستان اور دوسرے صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ قوم سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کریں۔

Back to top button