بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دھماکہ

افغان دارالحکومت کابل کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا میڈیا کے مطابق کابل کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ٹی 20 لیگ کے میچ کے دوران دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر نصیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تماشائیوں میں سے 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس دھماکے سے 2 روز قبل کابل ہی میں ایک گرودوارے پر بھی دھماکہ ہوا تھا۔

اشتہار
Back to top button