بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانوی مسلمان آدم خان پیدل حج کیلئے انگلینڈ سے مکہ پہنچ گیا

59 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ سفر کے بعد انگلینڈ سے مکہ حج کے لیے پہنچ گئے۔

آدم کے مکہ پہنچنے پر ایک بڑے مجمع نے ان کا استقبال کیا جس پر آدم نے استقبال کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدم کا کہنا تھا کہ انھوں نے 10 ماہ اور 26 دن قبل برطانیہ سے مکہ کے لیے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 9 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے اب رواں برس حج  کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے ہیں۔

آدم کے مطابق انھوں نے مکہ پہنچنےکے لیے سخت موسم سمیت ہر مشکل اور پریشانی کو برداشت کیا اور 6500 کلو میٹرکا سفر طےکیا کیوں کہ حج ان کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔

اشتہار
Back to top button