بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دارہے، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ عالمی ترقی کو فروغ دینے، علاقائی تعاون کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرس میں کیا، پریس کانفرنس میں چین کی میزبانی میں برکس سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

چینی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ برکس ممالک نے مشاورت کی بنیاد پر عالمی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرات کا فیصلہ کیا۔ چین اور پاکستان نے ترقیاتی امور پر آپس میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے جس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح عالمی ترقیاتی اقدام کو نافذ کرنے میں پاکستان کو ایک ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھے گا اور وہ عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، پاکستان “فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو” گروپ کا ایک اہم رکن ہے، چین عالمی ترقی کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Back to top button