بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی بربریت جاری،تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ دونوں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ شب بھی بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

اشتہار
Back to top button