بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ڈی چوک کو پہلے ہی کنٹینر رکھ کر سیل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ریڈ زون جانے والے دیگر تمام راستوں کو   بھی آج رات سیل کردیا جائے گا تاہم ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جب کہ حکومت نے مشکل فیصلے لینے اور اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button