بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، 3خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

خیرہ گلی میں مسافر وین کھائی میں جا گری ،6افراد جاں بحق ،24شدید زخمی ہو گئے ، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے ، امدادی ٹیمیں بعد میں پہنچیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس مری سے ایبٹ آباد جارہی تھی ، اس دوران دو سری بس کے ساتھ ریس لگائی اور خیرہ گلی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ، جس سے موقع پر بھی اموات ہوئی ہیں۔

حادثہ میں جاں بحق اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، موقع پر موجود لوگوں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں اسپتالوں میں پہنچا یا گیا ہے۔

حادثہ کے بعد پہلے علاقہ مکینوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں جب کہ بعد میں امددی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کیا تاہم کھائی گہری ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں چادروں میں باندھ کر زخمیوں کو اوپر لاتے رہے ، چیخ و پکار کے درد ناک مناظر کے باعث مقامی لوگ زیادہ سرگرمی سے زخمیوں کو نکالتے اور ان کی مدد کرتے رہے۔

ٹریفک حادثہ کے باعث گاڑیاں کھڑ ی ہونے کے باعث کچھ دیر تک خیر گلی میں ٹریفک جام رہی تاہم بعد میں چل پڑی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں تین خواتین شامل ہیں ۔

Back to top button