قومی
سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرادی گئی۔پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ چوہدری کے موجود نہ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔
اس پر مسلم لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔
اب مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے۔
پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی جس پر خلیل طاہر سندھو، میاں رؤف، سمیع اللہ خان اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔