بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں، ابھی کام کرنے کی سکت ہے، کچھ کر سکتا ہوں، لہٰذا عین ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں۔

53 سالہ راشد لطیف سے جب یہ سوال ہوا کہ وہ کس سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے؟ یا اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ راشد لطیف کس سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے، اس کے سیاسی نظریات کیا ہیں۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ وہ پرانی جگہ اور لوگ چھوڑنے والے نہیں، وہ منشور کیساتھ چلنے والوں میں سے ہیں۔

Back to top button