حادثات و جرائم
سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا
نور کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی ملک خلیل نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ہلاک افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے تھا، ہلاک افراد میں گینگ کا سرغنہ اشرف خان بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہری اسامہ یونس نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا، قتل کیے گئے ملزمان نے اسامہ کے گھر ڈیڑھ ماہ قبل 50 لاکھ کی ڈکیتی کی تھی۔
ڈی ایس پی ملک خلیل کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو مارنے والے ملزم اسامہ اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور زیادتی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔