بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان شہری فریضہ حج کیلئے سائیکل پر روانہ

افغان شہری نور احمد نے حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنی سائیکل پر سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عریب  پہنچنے کے لیے حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی جہاز کے سفر کی سہولت سے انکار کرتے ہوئے اپنی سائیکل کا انتخاب کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نور احمد کو کسی قسم کے مالی وسائل کی کمی کا بھی سامنا نہیں ہے، سائیکل پر حج کا سفر کرنا نور احمد کی اپنی خواہش ہے۔

نور احمد کا اپنے اس فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں نے حج کے لیے یہ سفر خود سے کرنے کا ارادہ کیا ہے اور میں یہ اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کو پورا کرنے کے لیے کر رہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں افراد حج کی ادائیگی کے لیے اپنے ملکوں سے سعودی عرب کا رُخ کرتے ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی اپنی سائیکل پر اس فریضے کی ادائیگی کے لیے طویل سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچا ہو۔

اس سے قبل بھی روس کا ایک نوجوان سائیکلسٹ اپنی سائیکل پر طویل سفر کے ذریعے حجاز مقدس پہنچا تھا۔

2016ء میں 24 سالہ روسی نوجوان سائیکلسٹ بولات نصیب عبداللّٰہ نے یکم رمضان کو سفر شروع کیا تھا اور تقریباً 6600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ججاز مقدس پہنچا تھا۔

اشتہار
Back to top button