بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق کےقریب اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق  جاں بحق ہونے والوں میں 5 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے فضائی حملوں میں ایک اسلحہ ڈپو اور شام میں موجود ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

 شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نےکہا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے سال 2022 کے دوران شام میں یہ مہلک ترین حملے ہیں۔ 

Back to top button